ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منیش تیواری نے راجیہ سبھا میں مرکز کے زیر انتظام ریاست کی نمائندگی کا کیا مطالبہ

منیش تیواری نے راجیہ سبھا میں مرکز کے زیر انتظام ریاست کی نمائندگی کا کیا مطالبہ

Sun, 05 Dec 2021 11:04:21    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 5؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پنجاب کی آنند پور صاحب لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے قومی ترجمان منیش تیواری نے راجیہ سبھا میں چنڈی گڑھ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی نمائندگی مانگی ہے۔ ایک بیان میں آج انہوں نے اس سلسلے میں لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اس بل کو سرکاری بل کے طور پر پیش کئے جانے کی اپیل کی ہے، جو ایک مرکز کے زیرانتظام ریاست کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں نمائندگی سے متعلق ہے۔ آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو نمائندگی دیتا ہے۔

منیش تیواری نے تجویز پیش کی کہ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن سے راجیہ سبھا کے اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ایک الیکٹورل کالج قائم کر سکتا ہے، جیسا کہ دہلی میٹروپولیٹن کونسل 1966 سے 1990 تک دہلی سے تین نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے الیکٹورل کالج کے طور پر کام کرتی تھی۔

کانگریس لیڈر نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری اور جموں و کشمیر کو راجیہ سبھا میں نمائندگی ملی ہے۔ جبکہ چنڈی گڑھ، لداخ، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو، انڈمان اور نکوبار جزائر، لکش و دیپ کو نمائندگی ملنا باقی ہے۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں خاص طور پر چنڈی گڑھ کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


Share: